اتحاد، ایمان، تنظیم۔ یہ وہ رہنما اصول ہیں جو بانی پاکستان نے اس ملک کے عوام کو سمجھائے۔ آج قائد اعظم کی یوم پیدائش پر وعدہ کرتے ہیں کہ ان اصولوں پر چلتے ہوئے ہم پاکستان کو ایک فلاحی اور جمہوری ریاست بنائیں گے جہاں آئین بالادست ہوگا اور عوام کو حقِ حکمرانی حاصل ہوگا انشاءاللّہ۔
میں آپ کی بیٹی بھی ہوں اور آپ کے سیاسی نظریے، بصیرت کی پیروکار بھی۔ آپ کی بیٹی ہونا ایک اعزاز بھی ہے اور ایک عظیم ذمے داری بھی۔ ایک بیٹی کی حیثیت سے اپنے والد اور ایک کارکن کے طور پر اپنے قائد کے لئے دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی آپ کا سایہ پاکستان اور ہم سب پر تادیر قائم رکھے۔ آمین
آج آپ کی سالگرہ ہے،آپ سے مل نہیں سکتی مگر حوصلہ اس بات کا ہے کہ میں آپ کے نظریات اور جدوجہد پر ثابت قدمی سے کھڑی ہوں۔ الحمدُللّہ میرے قدم اس راستے سے ڈگمگائے نہیں جس راستے پر آپ اپنی قوم کے لئے چل رہے ہیں۔ اللّہ کرے ہماری اگلی ملاقات آپ کی مکمل صحت کے ساتھ ہو۔ سالگرہ مبارک ابو ❤️
ووٹ چوری کرکے عمران خان کو لانے والے اب گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کا شوشہ چھوڑ رہے ہیں۔جسکا مقصد اس نا اہل کرپٹ حکومت اور سلیکٹرز کو PDM سے NRO دلوانا ہے۔ہماری جدوجہد عوامی مشکلات کے حل اور ووٹ کو عزت دو کیلئے ہے۔ایسے کسی ڈائیلاگ کا حصہ بننا اپنے مقدس مقصد سے پیچھے ہٹنے کے مترادف ہو گا
قائد کا پاکستان - ہم سب کا پاکستان
آئیے یوم قائد پہ عہد کریں کہ پاکستان میں ووٹ کی عزت کے ذریعہ اپنے وطن کو امن، بھائی چارہ اور یکجہتی کا گہوارہ بنانے کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں چھوڑیں گے-
یاالله ھم سبکو منافقت سے بچا۔۔!
انسان کے غُصے میں عجیب منافقت ہے اپنے سے طاقتور کے سامنے کنڑول کر لیتا ہے لیکن اپنے سے کمزور پر غصہ کرنے میں دیر نہیں کرتا۔
نیب یا کسی اور ادارے کی آڑ میں مولانا فضل الرحمن کی کردار کشی مہم کو فی الفور بند کیا جائے،ہمیں معلوم ہے کس کی ایماء پر کیا جارہا ہے،مقتدر ادارے باز آجائیں ہمیں مجبور نا کریں ورنہ ہمارے احتجاج کا رخ جی ایچ کیو کی طرف ہوجائے گا، فخر جمعیت سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری