رجیم چینج یا بہتی گنگا، ایک بار ضرور پڑھیں
رجیم چینج آپریشن کو ایک سال مکمل ہوچکا ہے. پچھلے اس ایک سال میں پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں نے سوشل میڈیا پر جس طرح عمران خان کا دفاع کیا ہے وہ حقیقت تو اپنی جگہ موجود ہے لیکن اسکے ساتھ ساتھ خان کے متوالوں نے ہزاروں کی تعداد میں خان کے مخالفین کو سلیبرٹی بھی بنایا ہے
وہ لوگ جن کو اپنے سپورٹرز تک نا فالو کرتے ہیں نا انکے ٹوئیٹس پر جاتے ہیں انکو انصافی دوستوں نے مفت کی پبلسٹی دیکر شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا ہے
چھوٹے سے چھوٹا اکاونٹ رکھنے والے خان کے ناقد کے اکاؤنٹ پر بھی انصافینز پہنچ کر انکو جواب دینا اپنی ڈیوٹی سمجھتے ہیں جس سے وہ پوسٹ/ٹوئیٹ مذید وائرل ہوجاتا ہے
دوسری جانب اگر خان کے انہی مخالفین کے فالورز کو چیک کیا جائے تو ان میں آدھے سے زیادہ تحریک انصاف والے ہوتے ہیں
جبکہ تحریک انصاف کے کسی رہنما کے فالورز میں اپ کو کوئی اپوزیشن سے نہیں ملے گا
وہ کبھی عمران خان کو فالو نہیں کرے گے
لیکن انصافی مریم نواز کو ملینز کی تعداد میں فالو کر رہے ہوتے ہیں
اب آپ انکے مخالف ہو یا نا ہو، اپ انکو گالیاں دیں یا تعریف کریں یہ اہم نہیں
آپ انکے فالورز بڑھا رہے ہو
اپ انکے ٹوئیٹس وائرل کر رہے ہیں
انکو گالیاں دینا یا جواب دینا انکے نزدیک اہمیت ہی نہیں رکھتا جو بھلائی انکے ساتھ انصافینز کر رہے وہی انکے کام آرہا ہے
غرض یہ کہ عمران خان نامی برنڈ کو بہتی گنگا سمجھ کر ہر کسی نے کیش کرنے کی کوشش کی
کچھ صحافی حضرات ، یوٹیوبرز سے لیکر ٹک ٹاکرز تک نے صرف اس لیے عمران کو سپورٹ کرنا شروع کیا تاکہ انکو ویورز ملے، سبسکرئبرز ملے اور انکی دکان چلے
کچھ لوگ فالورز اور سبسکرئبرز بٹور کر سائیڈ پر ہوگئے اور کچھ نیوٹرل ہوگئے
خیر جس کی بساط میں جتنا تھا اتنا فایدہ اٹھا لیا
ان میں سے بہت کم ایسے ہیں جو سچے دل سے خان کی سپورٹ میں پیش پیش ہیں جبکہ اکثریت موقع پرست ٹولہ ہے
کچھ لوگ ایسے بھی دیکھنے کو ملے جنہوں نے خان کے نام پر نام بنایا اور چیرٹی کے نام پر چندے اکھٹے کیے وہ چندہ کہاں گیا خدا جانے
چونکہ انصافی جذباتی اور نرم دل ہیں اس لیے وہ یہاں بھی ٹریپ ہوگئے
اس سب صوتحال میں مفاد پرست یا موقع پرست لوگوں کی شاید اتنی غلطی نہیں جتنی تحریک انصاف کے حامیوں کی ہے
کیونکہ یہ جلد بھروسہ کر لیتے ہیں ، ان کے دل صاف ہیں جسکا فایدہ اٹھایا جاتا ہے
ایک سال گزرنے کے بعد جس نشب و فراز سے عمران خان اور انکی جماعت گزری ہے ایسے میں اب انصافینز اور پارٹی لیڈر شپ کو اچھے برے ، سہی اور غلط ، اپنے پرائے کی تمیز سیکھ لینی چاہیے
اپنی توانائی کو صرف پارٹی اور لیڈر کے لیے صرف کرنی چاہئے نا کہ لوگوں کو پبلسٹی دینے اور سلیبرٹی بنانے کے لیے.
بہترین عمل یہ ہے کہ پی ڈی ایم ہو/ لفافے یا پھر انکے حامی اول تو انکو بلاک کیا جائے نہیں تو کم از کم اگنور کرکے وہی انرجی عمران خان کی دفاع میں خرچ کی جائے.
انصافی پڑھا لکھا ہونے کے باوجود جذباتی ہے جس پر قابو پانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ ہر انصافی دوست کا وقت اور توانائی صرف خان کے لیے ہو.
حاصلِ گفتگو یہ کہ مخالفیں کو فایدہ نا چاہتے ہوئے پہنچایا جبکہ موقع پرستوں کے ہاتھوں بھی یہ انجانے میں استمعال ہوگئے.
#مزدور_ریلی_کپتان_کےسنگ@TeamSP__@MujtabaBukharii
اداروں کی توہین کے اس کالے قانون کو ختم ہونا چاہئے
اگر توہین کا قانون بنانا ہی ہے تو توہین عوام کا قانون بناؤ جو ان اداروں میں بیٹھے سورماؤں کو ٹیکس دے کر پال رہے ہیں
عوام کے ٹیکس کے پیسے سے پل کر عوام کو ہی غراتے ہیں
@dgk_education @1Ayshh @ManahilEmaan2 @786H1 آپ کے فالورز کی تعداد 929 ہے اور فالونگ 487
اس کا مطلب یہ ہے کہ 432 ایسے لوگ ہیں جنہوں نے آپ کو فالو کیا ہے اور آپ نے انھیں فالو بیک نہیں دیا یا پھر فالو بیک لے کر انفالو کر دیا کون بے وقوف ہو گا جو آپ کو فالو کرئے گا
لوگوں کو فالو بیک دیا کرو میڈم