ہر وہ چیز جو آج تمہیں پریشان کر رہی ہے ایک دن تم اسے یاد کر کے مسکراؤ گے
اس لیے پریشان ہونے کی بجائے اس سے سیکھو
مشکل وقت عارضی ہوتا ہے لیکن اس سے ملنے والا سبق ہمیشہ یاد رہتا ہے
اڈیالہ کی سلاخوں کے اُس پار
میرے مرشد کے نام
میرے مرشد، میرے کپتان، مظلوموں کی آواز، غریبوں کے خیر خواہ
السلام علیکم
اڈیالہ جیل کی بلند دیواریں آپ کو ہم سے جدا تو کر سکتی ہیں، مگر ہمارے دلوں سے آپ کا نام نہیں نکال سکتیں۔
ہم آپ کو دیکھ نہیں سکتے، آپ کی آواز کھل کر سن نہیں سکتے، آپ کا حال جاننے کے لیے ترستے ہیں، مگر یقین جانیے...
پاکستان کے کروڑوں دل آج بھی آپ کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔
مرشد!
جب رات گہری ہوتی ہے اور ملک کے حالات پر نظر پڑتی ہے تو دل بے اختیار آپ کو یاد کرتا ہے۔
یاد آتا ہے وہ شخص جس نے ایک پوری قوم کو سر اٹھا کر جینے کا ہنر سکھایا تھا۔ و�� شخص جس نے نوجوانوں کو خواب دیکھنے کی جرات دی تھی۔ وہ شخص جس نے غریب آدمی کو یہ احساس دیا تھا کہ وہ بھی اس ملک کا برابر کا شہری ہے۔
آج آپ قید ہیں، مگر عجیب بات ہے...
قید آپ کا جسم ہوا ہے، آپ کا نظریہ نہیں۔
آپ کی ملاقاتیں محدود کر دی گئیں، آپ کی آواز روکنے کی کوشش کی گئی، مگر محبتوں پر پہرے کبھی نہیں لگتے۔
مرشد!
بہت سے لوگ پوچھتے ہیں کہ آپ کے چاہنے والے خاموش کیوں ہیں؟
کاش وہ جانتے کہ یہ خاموشی خوف کی نہیں، مجبوری کی ہے۔
یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے گھروں، اپنے بچوں، اپنے بوڑھے والدین اور اپنے روزگار کی ذمہ داریوں کے درمیان پس رہے ہیں۔
مگر ایک بات پورے یقین سے کہتا ہوں...
آپ کے چاہنے والے تھکے نہیں، بکے نہیں، اور آپ سے محبت کرنا نہیں بھولے۔
وہ آج بھی آپ کے لیے دعا کرتے ہیں۔ آج بھی آپ کا نام عزت سے لیتے ہیں۔ آج بھی بہتر پاکستان کا خواب اپنی آنکھوں میں بسائے ہوئے ہیں۔
میرے کپتان!
کبھی اگر تنہائی کی کسی رات میں دل پر بوجھ اتر آئے، کبھی اگر سلاخوں کے سائے لمبے محسوس ہونے لگیں، تو یہ ضرور یاد رکھیے گا...
آپ اکیلے نہیں ہیں۔
کروڑوں دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔
کروڑوں آنکھیں آپ کی رہائی کی منتظر ہیں۔
کروڑوں دل آج بھی آپ کو اپنا مرشد مانتے ہیں۔
ہمیں یقین ہے کہ رات کتنی ہی طویل کیوں نہ ہو، فجر کو آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
ہمیں یقین ہے کہ آزمائش کا ہر موسم ایک دن ختم ہوتا ہے۔
اور ہمیں یقین ہے کہ اللہ کے ہاں دیر ہو سکتی ہے، اندھیر نہیں۔
میرے مرشد!
اگرچہ ہم آپ تک پہنچ نہیں سکتے، مگر ہماری دعائیں ہر روز اڈیالہ کی دیواروں سے ٹکرا کر آسمان تک ضرور جاتی ہیں۔
اللہ آپ کی حفاظت فرمائے، آپ کو صحت و استقامت عطا فرمائے، اور پاکستان کو وہ دن دکھائے جس کا خواب آپ نے اور ہم نے مل کر دیکھا تھا۔
آپ کا ایک خیر خواہ ، دعا گو، اور امید سے بھرا پاکستانی۔
فرمانِ مصطفیٰﷺ 🌺
جو چاہے کہ مصیبتوں کے وقت اللہ اس کی دعا قبول کرے تو وہ آرام کے زمانے میں دعائیں زیادہ مانگا کرے.
یا اللہ ہمیں صبر شکر اور تقویٰ اختیار کرنے والا بنا آمیــــــــن �� ❤️
صلو علی الحبيب 🌷 صلی اللہ علی محمد ❤️