یہ جو نیچے اکانومسٹ کا ٹوئیٹ ہے یہ ابھی تک شائید صرف 27 ہزار بار ریٹوئیٹ ہوا ہے۔ انصافیوں اور پاکستانیوں اسے اتنا ریٹوئیٹ اور اس پر اتنے لائیک اور کمنٹ کرو کہ ٹوئیٹر گرم ہو جائے۔ چلو چلو شاباش
میڈیا کے چند نام اب اس اندھیر نگری کے خلاف کچھ کچھ بولنا شروع ہو گئے ہیں مگر انہی میڈیا والوں کی رضاکارانہ خاموشی اور کچھ کی بدنیتی ہی کی وجہ سے معاملات اس نہج تک پہنچے ہیں۔ اس تاریخی بددیانتی میں انکا بھی بھر پور حصہ ہے۔
اب تک کی اطلاعات کے مطابق پنجاب کے تمام اضلاع خیبرپختونخوا کے اکثر اضلاع سے پاکستان تحریک انصاف کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے ہیں یا امیدواروں تجویز و تائید کنندگان وکلا اور عزیز و اقارب کو گرفتار کرلیا گیا اور باقیوں کے فیصلے محفوظ کرلیے گئے ہیں بہت کم امیدواروں کے کاغذات منظور کیے گئے ہیں
دھاندلی کے نئے طریقے، میاں محمود الرشید کے وکلا نے لاہور میں انکے کاغذات نامزدگی داخل کرانے کی کوشش کی ریٹرننگ افسر نے وصولی سے انکار کر دیا انکی بیٹی نے اپنے کاغذات جمع کرا دئیے توکہا گیا فیس نیشنل بینک میں جمع ہو گی بنک پہنچے تو مینجر نے کہا فیس نہیں لے سکتے نوکری چلی جائے گی